موڈبیدری 29/ اکتوبر (ایس او نیوز) ایک پرائیویٹ انجینئرنگ کالج کے سامنے میکانیکل اور الیکٹریکل انجینئرنگ میں زیر تعلیم طلبہ کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑے جس کے بعد دو طلباء علاج کے لئے اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں ۔
بتایا جاتا ہے کہ کالج میں سنیچر کے دن منائے جانے والے "ٹریڈیشنل ڈے" میں حصہ کے لئے تیاریوں کے دوران یہ زبانی جھڑپ کے بعد گروہی تصادم ہوا ۔ جس گروپ پر حملہ ہوا تھا اس میں شامل محمد سوروب اور سیحاز نامی طالب علم اسپتال میں داخل ہیں ۔ الزام لگایا جارہا ہے کہ جب تھرڈ ایئر کے طلبہ تیاریوں میں مصروف تھے تو فائنل ایئر کے طلبہ نے ان کی ریگنگ کی تھی ۔ کہا جاتا ہے کہ تھرڈ ایئر کے چار طلباء پر فائنل ایئر کے 40 طلبہ نے حملہ کیا تھا ۔
طلباء کے اس گروہی ہنگامہ کے بعد کالج کے پرنسپل نے دونوں گروہوں سے تعلق رکھنے والے کُل آٹھ طلباء کو معطل کردیا ہے ۔ پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔